شام میں فوجی ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں دھماکا 40 اہلکار ہلاک

فوجی ہیڈکوارٹرکو سرنگ میں بارودی مواد لگاکر اڑایا گیا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


ویب ڈیسک July 22, 2016
فوجی ہیڈکوارٹرکو سرنگ میں بارودی مواد لگاکر اڑایا گیا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

شام کے شہر حلب میں سرنگ میں دھماکے سے فوجی ہیڈ کوارٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں باغیوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کے نیچے موجود سرنگ کو دھماکا خیز مواد لگا کر اڑادیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ سرنگ کے اوپر شامی صدر بشارالاسد کے حامی جنگجو اور حکومتی فوجیوں کے اہم ہیڈکوارٹر کی عمارت تھی جو دھماکے کے بعد مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔

واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |