اسلام آباد کے ایڈیشنل آئی جی اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

اشعر حمید کی لاش خون میں لت پت ان کے کمرے سے ملی جب کہ منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 22, 2016
اشعر حمید کی لاش خون میں لت پت ان کے کمرے سے ملی جب کہ منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا، پولیس، فوٹو؛ فائل

یڈیشنل آئی جی اسلام آباد اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے جب کہ ان کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل آئی جی اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اشعر حمید کی موت گولی لگنے سے ہوئی تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق اشعر حمید پولیس لائن میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ مردہ پائے گئے اور جس وقت ان کی لاش کو برآمد کی گئی ان کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

واضح رہے کہ اشعر حمید کو کچھ عرصہ قبل اے آئی جی آپریشنز کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کے بلوچستان تبادلہ کے احکامات جاری ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کوئٹہ جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں