قتل کے بعد قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کردیا گیا

قندیل بلوچ اپنے پیج کی اکیلی ایڈمن تھیں جس کی وجہ سے فیس بک انتظامیہ نے ان کے پیج کو بند کردیا۔


ویب ڈیسک July 22, 2016
قندیل بلوچ اپنے پیج کی اکیلی ایڈمن تھیں جس کی وجہ سے فیس بک انتظامیہ نے ان کے پیج کو بند کردیا۔ فوٹو؛ فائل

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا۔

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اپنے متنازعہ بیانات کے باعث جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جب کہ ماڈل گرل کی شہرت میں سب سے بڑا ہاتھ سوشل نیٹ ورکنگ کا تھا جس میں فیس بک اور ٹوئٹرشامل ہیں تاہم قندیل کے قتل کے بعد فیس انتظامیہ نے ان کا فیس بک پیج بند کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اوردوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، قندیل بلوچ کی آخری ٹوئٹ

فیس بک پالیسی کے تحت جب کوئی فرد انتقال کرجائے تو اس کے پروفائل پر (رِممبرنگ) کا لفظ لکھ دیا جاتا ہے یا پھر اس اکاونٹ سے ملحقہ پیج کا اگر کوئی ایک شریک ایڈمن نہ ہو تو ایسے پیج کو بند کیا کر دیا جاتا ہے تاہم قندیل بلوچ بھی اپنے پیج کی اکیلی ایڈمن تھیں جس کی وجہ سے ان کے پیج کو بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پولیس نے مقتول قندیل بلوچ کا موبائل فون برآمد کرلیا؛ دو بھابیاں بھی گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل گرل قندیل بلوچ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں جس کے بعد پولیس کی تفتیش سے واقعہ قتل ثابت ہوا اور پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جو مقتولہ کا چھوٹا بھائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔