دہشتگردی کا خدشہ 50 ہزار وی آئی پیزکیلیے خصوصی انتظامات

38 ایتھلیٹس کیلیے خصوصی سیکیورٹی اسرائیلی دستے کی انگلینڈ آمد، شارپ شوٹرتعینات


ایکسپریس July 23, 2012
38 ایتھلیٹس کیلیے خصوصی سیکیورٹی اسرائیلی دستے کی انگلینڈ آمد، شارپ شوٹرتعینات۔ فوٹو اے ایف پی

لاہور: اولمپکس میں دہشتگرد حملے کی اطلاعات پر لندن میں ہائی الرٹ کردیا گیا، اسرائیل نے اپنے ایتھلیٹس کی حفاظت کیلیے خصوصی یونٹ اولمپک ولیج بھیج دیا، گیمز کے 50 ہزار وی آئی پی مہمانوں کیلیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے افتتاحی تقریب میں میونخ گیمز میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ ایجنسی 'موساد' نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن گیمز میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو نشانہ بنانے کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے خاص طور پر میونخ واقعہ کے 40 برس بعد ایک مرتبہ پھر تاریخ دہرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یاد رہے کہ 1972 کے میونخ گیمز کے موقع پر بلیک ستمبر نامی گروپ کی جانب سے اولمپک ولیج میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس اور کوچز کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی، لندن اولمپکس میں اپنے 38 ایتھلیٹس کی حفاظت کیلیے اسرائیل نے خصوصی سیکیورٹی یونٹ بھیجا ہے۔

برطانوی ایجنسی ایم 15 اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی اسرائیلی ایتھلیٹس پر حملے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر اولمپک منتظمین کی جانب سے وی آئی پی مہمانوں کی سیکیورٹی کیلیے خاص انتظام کیاگیا ہے مرکزی اسٹیڈیم میں ان کو یرغمال بنائے جانے یا قتل ہونے سے بچانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار وی آئی پی مہمان گیمز میں شریک ہوںگے۔

ان میں 140 سربراہان مملکت، 200 حکومتی وزرا، 100 شاہی خاندانوں کے افراد اور 150 انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبران شامل ہوںگے، گیمز کے محفوظ انعقاد کیلیے ایک اسٹیل کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی چھت اور لائٹنگ ٹاورز پرپیشہ ور نشانے باز موجود ہوں گے جوکہ وہیں سے کسی بھی شرپسند کو اپنی گولی کا نشانہ بناسکیں گے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس جدید ترین آلات موجود ہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں