دہری شہریت کیس رحمن ملک کو پیشی کیلیے 2 ہفتے کی مہلت
عدالت نے رحمن ملک کی استدعا مسترد کردی اور دو ہفتے کی مہلت دے دی
دہری شہریت نااہلی کیس میں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی 4 ہفتے کی مہلت کی استدعا مسترد کردی ہے ۔
جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیے گئے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک ، سابق رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی اور سابق رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے تینوں شخصیات نے سماعت کے موقع پر بیماری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
مذکورہ مقدمے کی پیشی کے موقع پر رحمٰن ملک کی جانب سے وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے اور تحریری طور پر عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں از خود نوٹس پر رحمٰن ملک کو طلب کیا ہے اور29نومبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اورمحرم الحرام کے موقع پر امن امان قائم کرنے کیلیے انھوں نے اپنے آرام کا خیال نہ رکھا اور مسلسل کام میں مصروف رہے جس کی وجہ سے ان کے گلے میں شدید تکلیف ہے درخواست میں چارہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے رحمن ملک کی استدعا مسترد کردی اور دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے 13دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔