عراق 8بم دھماکوں سے گونج اٹھا 45افراد ہلاک 205زخمی

ہلہ شہر میں سڑک کنارے نصب 2 بم دھماکوں میں 33 شیعہ زائرین جاں بحق اور 166 زخمی ہوگئے


AFP November 30, 2012
کربلا میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق، فلوجہ میں فوج کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور3 زخمی. فوٹو : فائل

عراق میں 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور 205 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلہ شہر میں سڑک کنارے نصب 2 بم پھٹنے سے 33 شیعہ زائرین جاں بحق اور166 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بم دھماکوں میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دریں اثنا کربلا میں پل کے نیچے کھڑی گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا جس میں 5 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد شہر کی تما م سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق فلوجہ میں فوج کے قافلے کو خودکش کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں 3 فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 4 شہری بھی زخمی ہوئے۔ موصل میں پولیس کے قافلے کو ایک اور کار بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ جنوبی بغداد میں سڑک پر کار بم دھماکے میں ایک شہری جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔ بغداد کے شمال میں مزید سڑک کنارے 2 بم دھماکوں میں ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔