کراچی میں ایکسپریس فیملی فیسٹیول عوام کی بھرپور شرکت

قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکلیں ودیگر انعامات جیتنے کا موقع بھی حاصل ہوگا

اسٹالزپرعوام کی رہنمائی کے لیے شاپنگ گائیڈز،رعایتی نرخ پر اشیادستیاب ہیں فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 2 روزہ فیملی فیسٹیول کا آغاز آج 10 بجے دن ایکسپو سینٹر میں ہوگیا ہے جس میں نامور ڈیزائنرز نے خصوصی مہارت سے دیدہ زیب اور اسٹائلش اسٹالز ڈیزائن کیے ہیں، ان اسٹالز پر عوام کی رہنمائی کے لیے شاپنگ گائیڈز کے علاوہ مناسب اور رعایتی نرخ پر اشیا دستیاب ہیں۔


ایکسپریس انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ فیملی کے ہر فردکوتفریح فراہم کرنے کے بھرپورمواقع میسرہوں،کڈز ایریا میں بچے میجک شو، پپٹ شو، سلائیڈنگز اور جدید الیکٹرک جھولے فری انجوائے کرسکتے ہیں،شرکت کرنے والی فیملیز قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکلیں اورقیمتی تحائف بھی حاصل کرسکیں گے۔روزنامہ ایکسپریس کے اشتہارات میں پرنٹ کیے گئے کوپن پر کرکے ہر کوئی موٹرسائیکلیں جیتنے کا موقع حاصل کرسکتاہے، اس کے لیے کوپن پراپنا نام پتا لکھ کرایکسپو سینٹر کے استقبالیہ پرموجود ''ڈراپ باکس'' میں جمع کرانا ہوگا، مقابلہ موسیقی، اداکاری اوربیٹل آف بینڈزکا آغاز 2 بجے دن تا5 بجے شام ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 3 میں ہوگاجیتنے والوں کو انعامات اورتحائف دیے جائیں گے،شرکت کے خواہش مند اپنے نام اورمقابلے کی کیٹگری 0302-8634757 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

کمپیئرنگ کے فرائض سبین جہانگیر،زمرد خان اورریڈیو پاکستان کے سینئر اناؤنسرخالد ملک سرانجام دے رہے ہیں، 6 بجے شام شروع ہونے والے میوزک کنسرٹ میں پروگرام ''چھوٹے استاد''کی گلوکاری فریحہ اکرم (فیصل آباد) ، انعم شیخ، قدیر خان، ڈی جے لکی، گوہر علی، عبدالرافع کے علاوہ نامور گلوکار ارشد محمود، جواد احمد اور فاخر پرفارم کریں گے جبکہ دوسرے دن ہونے والے کنسرٹ میں لائبہ،روز میری ، علی حسن، عرفان،شازیہ خشک اور شہزادرائے پرفارم کریں گے۔2 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے، فیملی ممبرز کے ساتھ ایکسپوسینٹرمیں ہونے والے ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول'' میں اہلیان کراچی یا دوسرے شہروں سے آنے والے شرکت کرسکتے ہیں۔
Load Next Story