آزادکشمیرمیں ناکامی پرپی ٹی آئی کارکنان مایوسی کا شکار

پارٹی میں ہلچل، کارکنوں کا بیرسٹر سلطان ودیگر مرکزی قائدین کوہٹانے کا مطالبہ


Syed Naveed Jamal July 23, 2016
پارٹی میں ہلچل، کارکنوں کا بیرسٹر سلطان ودیگر مرکزی قائدین کوہٹانے کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

آزادکشمیرکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پرتحریک انصاف کے کارکنان شدید مایوسی میں مبتلا ہیں اور پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹرسلطان محمود سمیت دیگر مرکزی قائدین کو عہدوں سے برطرف کے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے آزادکشمیرکے عام انتخابات میں امیدواروں کے لیے بیرسٹرسلطان محمودکو کھلی چھٹی دے کر بڑی غلطی کی ہے جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں قائم امیدواروںکی سلیکشن کمیٹی میں شامل نہ ہوکر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔کارکنان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے من پسند امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کارکنان نے اپیل کی کہ بیرسٹر سلطان محمودکو ہٹا کر آزاد کشمیر میں انٹرا پارٹی انتحابات کرائے جائیں۔

کارکنان نے کہا اگر پارٹی چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں پارٹی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی پالسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو 2018 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو عہدوں سے فارغ کیاجائے اورقبضہ گروپوںکو نکالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں