بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں پاکستان

پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے، مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک July 23, 2016
مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعددفورمزپراٹھایا ہے، ملیحہ لودھی:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اوریہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پرمشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعدد فورمزپراٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اورسلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے جب کہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں