اسد کھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسدکھرل کو عدالت میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارسرکار میں مداخلت کے 2 مقدمات میں پیش کیا گیا، پولیس حکام

اسدکھرل کو عدالت میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارسرکار میں مداخلت کے 2 مقدمات میں پیش کیا گیا، پولیس حکام - فوٹو: فائل

عدالت نے سندھ کی سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سکھر میں تھرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آدرش انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسد کھرل کو شکار پور میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے وقت اسد کھرل کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: لاڑکانہ میں نیب کو مطلوب اسد کھرل کوبا اثرافراد نے رینجرز سے زبردستی چھڑا لیا

پولیس کا کہنا تھا کہ اسدکھرل کے خلاف ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں 2 مقدمے درج کئے گئے ہیں جن میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔ عدالت نے اسد کھرل کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے کر سینٹرل جیل سکھر بھیج دیا اوراب ملزم کو 4 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


قبل ازیں ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس شکارپور روڈ فراش موڑ کے قریب خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرائی، پولیس نے گاڑی میں سوار افراد کو اتارا تو ان میں اسد کھرل بھی تھا جسے پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، اسد کھرل نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حیدرآباد کے قریب کارروائی میں اسد کھرل گرفتار، رینجرزذرائع

واضح رہے کہ ملزم اسد کھرل کو سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال سمیت دیگر اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ رینجرز نے لاڑکانہ میں اسد کھرل کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا تھا لیکن بااثرشخصیات کے نجی گارڈز اور پولیس کی مدد سے ملزم کو رینجرز کی حراست سے چھڑالیا گیا تھا۔



 
Load Next Story