اسلام آباد ائیرپورٹ پرسعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوش ناکام ملزم گرفتار

گرفتارملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے، اے ایس ایف ذرائع


ویب ڈیسک July 23, 2016
\مسافر کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو:فائل

بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافرکے قبضے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے عملے نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ پربرطانوی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کا تعلق ہنگو سے ہے، اے این ایف نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مسافر سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں