کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

بیٹی اور پیش امام کے قتل کا ملزم کبیرچاچڑ پولیس اہلکار ہے، کندھ کوٹ پولیس


ویب ڈیسک July 23, 2016
پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، پولیس:فوٹو:فائل

کچے کے علاقے میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا جب کہ خود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں کبیرچاچڑ نے غیرت نے نام پراپنی 20 سالہ بیٹی اورمسجد کے پیش امام عطا محمد اوگاہی کو قتل کردیا جب کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات کی روک تھام کا بل پارلیمانی کمیٹی میں منظور

پولیس کا کہنا ہے فرارملزم کبیرچاچڑاے سیکشن تھانہ کندھ کوٹ میں پولیس کانسٹیبل ہے، دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے بھی کردیا گیا جب کہ باپ کبیرچاچڑ کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے