دیپیکا کی منگنی سے تردید پررنویرسنگھ جھنجھلا گئے صحافی کا سوال ہی فضول قراردے ڈالا

ہم سے اچھے اچھے سوال پوچھیں ایسی فضول باتیں نہ کریں، رنویر کی صحافیوں سے درخواست

منگنی کے سوال پراداکارہ نے بھی کوئی جواب نہ دیتے ہوئے شکریہ کہا اور آگے بڑھ گئیں۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم ہیں جب کہ کچھ عرصے سے دونوں کی منگنی اورشادی کی خبریں بھی سرگرم ہیں لیکن اداکاررنویر نے دپیکا کے ساتھ منگنی کی تردید سے متعلق صحافی کا سوال ہی فضول قرار دے دیا۔

بالی ووڈ نگری میں مشہوراداکاررنویراوردپیکا اپنی اداکاری سمیت منگنی اورشادی کی افواہوں کے باعث خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی بھی ان رشتوں کا برملا اعتراف نہیں کیا گیا۔ اداکاررنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون اداکار عرفان خان کی فلم "مداری" کی اسکریننگ کے لیے ایک ساتھ پہنچے تو صحافیوں کی جانب سے دونوں کی منگنی کے حوالے پوچھا گیا جس پر رنویر سنگھ نے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے دیپیکا کو آگے بڑھنے کو کہا جب کہ اداکارہ نے بھی کوئی جواب نہ دیتے ہوئے شکریہ کہا اور آگے بڑھ گئیں۔

اس خبر بھی پڑھیں : دپیکا نے رنویر سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی


دیپیکا کے جانے کے بعد رنویر سنگھ نے صحافیوں کو کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ اچھے اچھے سوال پوچھے جائیں اور اس طرح کی فضول باتیں نہ کی جائیں۔

اس خبر بھی پڑھیں : رنویرنے دپیکا سے شادی کے سوال کو خوبصورتی سے ٹال دیا

واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے بھی رنویر سنگھ کے ساتھ منگنی کی تردید کی گئی تھئی جہاں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری شادی کا انتظار کررہے ہیں انہیں آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں۔
Load Next Story