جسٹس ثاقب نثارنے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف لیا


ویب ڈیسک July 23, 2016
جسٹس ثاقب نثارکی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی. فوٹو: فائل

جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس انور ظہیر جمالی کے غیر ملکی دورے پر جانے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس میاں ثاقب نثارکی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہورمیں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثارسے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمید الرحمن، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد حمید ڈارسمیت دیگر جج صاحبان، وکلا رہنما اور دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی ان دنوں متحدہ عرب امارات کےدورے پرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |