بلدیاتی نظام کیخلاف کئی شہروں میں ہڑتال اوریوم سیاہ 10 افراد گرفتار

حیدرآباد بائی پاس پرنامعلوم شرپسندوں نےٹرالرپرپٹرول بم پھینک دیا


ویب ڈیسک November 30, 2012
ماتلی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سےخوف وہراس پھیل گیا. فوٹو پی پی آئی

سندھ بچاوکمیٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کی کال پر بلدیاتی نظام کے خلاف کئی شہروں میں ہڑتال اوریوم سیاہ ،حیدرآبادمیں پٹرول بم سےحملہ،سکھرمیں 10 سے زائدکارکن گرفتار۔

نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کےمختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی جس کے باعث پٹرول پمپس، نجی اسکولزاورٹرانسپورٹ بھی بند ہیں ، سکھرکے مختلف علاقوں سے 10 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں، سکھر ميں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

نوشہرو فیروز، ٹھری میرواہ، دریا خان مری ميں پہیہ جام ہڑتال جبکہ روہڑی،لاڑکانہ، شکارپوراوردیگرشہروں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے۔

حیدرآباد میں جزوی ہڑتال تاہم حیدرآباد بائی پاس پرنامعلوم شرپسندوں نےٹرالرپرپٹرول بم پھینک دیا جس سے ٹرالر کو جزوی نقصان پہنچا۔

مسلم لیگ فنکشنل ،عوامی تحریک اورسندھیانی تحریک کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں اور نسیم نگر چوک میں دھرنا دیا گیا جبکہ ٹھٹھہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیاراورنوابشاہ سمیت مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے۔

سانگھڑ ، ٹنڈو آدم، شہدادپور اور کھپرومیں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جبکہ ماتلی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سےخوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں