کراچی رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن 60 سے زائد افراد گرفتار

نیوناظم آباد اور منگھوپیر میں رینجرز کے 600 سے زائد اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لیا،ذرائع


ویب ڈیسک November 30, 2012
نیوناظم آباد اور منگھوپیر میں رینجرز کے 600 سے زائد اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لیا،ذرائع فوٹو: فائل

رینجرز نے نیو ناظم آباد اور منگھو پیر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے نیوناظم آباد اورمنگھوپیر میں رات گئے ٹارگٹڈآپریشن کیا ، اس دوران علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا جبکہ رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوناظم آباد اور منگھوپیر میں رینجرز کے 600 سے زائد اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لیا جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں