وحید ہ شاہ کیس حلقہ پی ایس 53 میں ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا گیا

102 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کو نہیں روکا جاسکتا۔ وکیل


ویب ڈیسک November 30, 2012
102 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کو نہیں روکا جاسکتا۔ وکیل ۔ فوٹو فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے وحید ہ شاہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 میں 4 دسمبر کو ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکن بینچ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 ٹنڈومحمد خان میں ضمنی الیکشن کےخلاف وحیدہ شاہ کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت وحید شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجےکی وجہ سے 102 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کو نہیں روکا جاسکتا۔

اس موقع پر عدالت نے وحید ہ شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کومتعلقہ حلقہ میں الیکشن نہ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں