سنی لیون پربھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست
سنی لیون نے پرو کبڈی لیگ 2016 کی تقریب میں بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھ بیٹھیں۔
UNITED NATIONS:
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پر تقریب کے دوران بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکردی گئی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم سے کیا تاہم وہ فلم نگری میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں جس کے باعث اداکارہ پر پہلے سے قائم مقدمات کی باز گشت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ اب وہ ایک اورنئی مصیبت میں پھنس گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:امیتابھ بچن نے بھی پاک بھارت میچ کے دوران اپنے ملک کا ترانہ غلط پڑھ ڈالا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون پرو کبڈی لیگ 2016 کی تقریب میں بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھ بیٹھیں جس پر فلم میکر الہاس پی آر نے نئی دلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے قومی ترانہ ٹھیک انداز اور تلفظ میں نہیں پڑھا جس سے کروڑوں بھارتیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا اداکارہ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے ۔ دوسری جانب پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد جلد ہی مقدمہ درج کرنے یا خارج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنی لیون کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن پر بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔