خیبر ایجنسیدو بم دھماکوں سے خاصہ دارفورس کے 5اہلکار زخمی
دوسرادھماکا بھی سیخول میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کے قریب ہوا
تحصیل لنڈی کوتل میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دارفورس کے 5اہلکارزخمی ہوگئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا پاک افغان شاہراہ پرسیخول میں سڑک کنارے نصب بم سے ہوا جس میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی لیکن بم اس وقت پھٹا جب خاصہ دارفورس کی گاڑی وہاں سے گزرگئی جس کی وجہ سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے آدھے گھنٹے بعد دوسرا دھماکا بھی سیخول میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کے قریب ہوا ، جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے ، دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔