ہریتھک اورراکیشن روشن نے شاہ رخ خان کو لال جھنڈی دکھادی

شاہ رخ نے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز کے باعث ریتھک اور راکیش روشن کو فلم کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔


ویب ڈیسک July 24, 2016
شاہ رخ نے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز کے باعث ریتھک اور راکیش روشن کو فلم کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

EDINBURGH: بالی ووڈایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے بعدان کے والد راکیش روشن نے بھی شاہ رخ خان کی درخواست پرفلم ''کابل'' کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکارکردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی قریبی دوست سلمان خان کی فلم ''سلطان'' سے باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے 26 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ فلم کی دوسری تاریخ پربھی سپر اسٹار ہریتھک روشن کی فلم کے ساتھ تصادم کا خدشہ ہے جس کے باعث کنگ خان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ نے سلمان خان کی وجہ سے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھا دی

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ''رئیس''اور ہریتھک روشن کی فلم ''کابل''26 جنوری کو ایک ساتھ ریلیز ہورہی ہیں جب کہ کنگ خان دونوں فلموں کے درمیان باکس آفس پر تصادم سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے پہلے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن سے بات کی تاہم اداکار نے فلم کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:آج جس مقام پر ہوں اُس میں خواتین کا اہم کردارہے، شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے ہریتھک کے انکار کے بعد فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن سے ملاقات کی اور فلم کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی جس پر راکیش روشن نے بھی تاریخ بڑھانے سے انکار کردیا جس کے بعد باکس آفس پر دونوں فلموں کے مابین تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں