سیکرٹری الیکشن کمیشن سندھ سے سیاسی جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں

انتخابی حلقہ بندیاں بین ا لاقوامی قوانین کے مطابق کرائی جانی چاہئیں، تاج حیدر


ویب ڈیسک November 30, 2012
انتخابی حلقہ بندیاں بین ا لاقوامی قوانین کے مطابق کرائی جانی چاہئیں، تاج حیدر۔ فوٹو فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ سے سیاسی جماعتوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اے این پی اور پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں از سرنو حلقہ بندیوں سے امن وامان کی صورت حال بہتر ہوگی۔

اے این پی سندھ کے وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر جان جبکہ پیپلز پارٹی کے تین رکنی وفد نے تاج حیدر کی سربراہی میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کی، اس موقع پر اے این پی کے رہنما بشیر جان نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں، کراچی میں کثیر السانی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہمارا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرلیا گیاہے۔


پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقہ بندیاں بین ا لاقوامی قوانین کے مطابق کرائی جانی چاہئیں اگر کسی فریق کو تحفظات ہوئے تو وہ قانون کے تحت رجوع کرسکتا ہے جس سے معاملہ حل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |