دن بھر کی 10 بڑی خبریں

کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارتی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی


July 23, 2016
فوٹو: ارسلان گلزار

ISLAMABAD: دورہ پاکستان کے موقع پر اپنی محبت دکھانے والی بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بارپھر رنگ بدلتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف کے کشمیر کے پاکستان کا حصہ بننے کی خواہش پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر آج بھی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



افغانستان کے دارالحکومت کابل میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونے والے 2 خودکش حملوں میں 80 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سندھ میں رینجرز اختیارات کے فیصلے کے لیے آصف زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس کل دبئی میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سمیت دیگر شخصیات دبئی پہنچ گئی ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر نے کہا ہے توقع ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پاکستانی حکومت ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند کردے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب جھیلنے کے ساتھ ساتھ صف اول کے ملک کا کردارادا کیا اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث اس کے بھائی وسیم اور شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کرلیا جس کے مطابق مفتی عبدالقوی نے مقتولہ کے قتل سے 23 روز قبل ان سے فون پر آخری بار بات کی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے قائم علی شاہ کی گاڑی خود چلا کر شہر کے پوش علاقوں کا دورہ کرایا اور شہر میں صفائی کی صورت حال پر برہمی کو اطمینان میں بدل دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پر تقریب کے دوران بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائرکردی گئی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



انگلینڈ کی شہری لڑکی ایرا سکسینہ دن میں 8 ہزار سے زائد مرتبہ چھینکیں مارتی ہے اور ڈاکٹروں نے اس کے مرض کو طبی معمہ قرار دیتے ہوئے لاعلاج قرار دیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں