افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہےافغان وزیرخارجہ

پاک افغان اسٹریٹجک معاہدے سے متعلق پاکستانی تجاویز دستاویز کی شکل میں افغانستان کے حوالے کر دی گئیں


ویب ڈیسک November 30, 2012
پاک افغان اسٹریٹجک معاہدے سے متعلق پاکستانی تجاویز دستاویز کی شکل میں افغانستان کے حوالے کر دی گئیں، فوٹو:فائل

افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہے، دونوں ممالک کو ماضی بھلا کرمستقبل میں نتیجہ خیزمذاکرات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پاک افغان وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےافغان وزیر خارجہ زلمے رسول نےکہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مستقبل میں نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مل کر خاتمہ کرنا ہوگا۔

زلمے رسول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے جبکہ امن عمل کے لیے مذاکرات کا تسلسل بھی ضروری ہے۔

اس موقع پروزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، افغان وزیر خارجہ ہماری دعوت پر پاکستان آئے ہیں ، پاکستان کابل میں ہونے والی علماکانفرنس کی حمایت کرتا ہے اور اس میں شرکت کرے گا۔

حناربانی کھر نے کہا کہ افغان امن کونسل کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے ، سات ہزار افغان طلباکو پاکستان میں اسکالر شپ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کی حمایت کرتے ہیں ،دونوں ممالک مل کردہشت گردی کاخاتمہ کرسکتے ہیں کیوں کہ اس سے دونوں ممالک یکساں متاثرہورہے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاک افغان اسٹریٹجک معاہدے سے متعلق پاکستانی تجاویز دستاویز کی شکل میں افغانستان کے حوالے کر دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں