ساحل خان کے نئے روپ نے خوبصورت باڈی رکھنے والے اداکاروں کو پریشان کردیا

ساحل خان نے فلمی کیرئیر کا سفر 2001 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’اسٹائل‘‘ سے کیا


ویب ڈیسک July 24, 2016
ساحل خان نے فلمی کیرئیر کا سفر 2001 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’اسٹائل‘‘ سے کیا، فوٹو:بشکریہ فیس بک

HYDERABAD: بالی ووڈ اداکارساحل خان کے نئے روپ نے نہ صرف سب کو حیران کردیا ہے بلکہ خوبصورت باڈی رکھنے والے بڑے بڑے اداکاروں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں۔



بالی ووڈ اداکار ساحل خان نے فلمی کیرئیر کا سفر 2001 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ''اسٹائل'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ''ایکس کیوزمی'' اور ''ڈبل کراس'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلمی دنیا میں شہرت حاصل نہ کرسکے اور جلد ہی سلور اسکرین سے غائب ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی



ساحل خان نے فلمی دنیا سے طویل عرصہ کنارہ کشی کے بعد 2009 میں امیتابھ بچن کے مدمقابل فلم ''الہ دین'' سے دوبارہ بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن پھر بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کر نے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا تاہم گزشتہ دنوں عرفان خان کی فلم ''مداری'' کی اسپیشل اسکریننگ میں شریک ہوئے جہاں ان کے بدلے ہوئے روپ کو دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:شہرہ آفاق فلم ''چاچی 420'' کی چائلڈ ایکٹر کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

اداکار ساحل خان نے بزنس کے ساتھ اپنی باڈی پر بھی خوب توجہ دی جس کی وجہ سے بالی ووڈ میں خوبصورت باڈی رکھنے والے اداکاروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں