چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا

ایف آئی ایچ نے 16 کے بجائے اب تمام 18 کھلاڑیوں کو میچ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔


ویب ڈیسک November 30, 2012
ایف آئی ایچ نے 16 کے بجائے اب تمام 18 کھلاڑیوں کو میچ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا،افتتاحی میچ پاکستان اورہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا جانے والا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا، گروپ بی میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور بیلجئم کا بھی سامنا کرےگی جبکہ گروپ اے میں جرمنی، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور انڈیا شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ نے 16 کے بجائے اب تمام 18 کھلاڑیوں کو میچ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

گول سے متعلق بھی نیا قانون پہلی بار استعمال کیا جائے گا جس کے تحت کسی بھی جگہ سے لگائی گئی ہٹ پر بال کسی بھی کھلاڑی کی ہاکی سے لگ کر اگر گول پوسٹ میں چلے جائے گاتوامپائر اسے گول قراردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں