ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے زیرو ریٹنگ کے نوٹیفکیشن کی وضاحت کا مطالبہ کردیا
ایس آر او491 میں غیررجسٹرڈ یارجسٹرڈ پرمزید ٹیکس کا ابہام ختم اورتیارکپڑےسمیت پوری مینوفیکچرنگ چین کو زیرو ریٹ کیاجائے
کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے 5 برآمدی شعبوں کے حوالے سے جاری کردہ ایس آراو پر وضاحت طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کے زیروریٹنگ سے پاکستانی برآمدات کو مدد نہ ملنے کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی قریب میں زیروریٹنگ سے متعلق بیشتراجلاس کا چیئرمین ایف بی آر بھی حصہ رہے ہیں۔
ہم ضمانت دیتے ہیں کہ زیروریٹنگ ریجیم سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، چیئرمین ایف بی آر کے اس بیان سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان میں زبیردست مایوسی پھیلی ہے۔ سی اے پی ٹی اے کے چیئرمین زبیرموتی والا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان اجلاسوں میں حکومت نے برآمدات پر5 فیصد ری بیٹ دینے کا بھی عندیہ دیا تھا لیکن ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے اس کی مخالفت کی۔
اگر ویلیوایڈڈٹیکسٹائل سیکٹر کاکوئی مفادیا ملکی برآمدات کے فروغ کے علاوہ کوئی اورایجنڈا ہوتا تو یہ شعبہ زیروریٹنگ کی سہولت کے مطالبے سے دستبردار ہو کر ری بیٹ قبول کرلیتا۔ انہوں نے حکومت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زیروریٹنگ سے یقینا برآمدات کے فروغ میں مددملے گی اورانہیں سیلزٹیکس ریفنڈکی مد میں پھنسے ہوئے اپنے سرمائے کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جو بالآخر برآمدی آرڈروں کی تکمیل کے لیے میسر آئے گا کیونکہ اس وقت ریفنڈز کے جاری بحران کی وجہ سے برآمدکنندگان کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
زبیر موتی والا نے کہا کہ بات صاف اور منطقی ہے کیونکہ مذکورہ برآمدی شعبے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی چاہتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ پیداواری لاگت اپنے حریف ممالک کے مساوی لانے کی تجاویز ومطالبات پیش کیے ہیں، ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے مذکورہ شعبوں نے حکومت سے جی آئی ڈی سی کی واپسی، علاقائی ممالک کے مساوی پاورٹیرف، برآمدی مصنوعات کے درآمدی خام مال کی زیروریٹنگ، ٹرن اوورٹیکس اور بندرگاہ کی سطح پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے، سوشل سیکیورٹی، اولڈایج بینیفٹ سمیت جیسی مقامی لیویز میں رعایتوں اور ایکسپورٹ ری فنانس کی شرح میں مزید کمی کے مطالبات کیے ہیں۔
مقامی ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ سیکٹر نے ہمیشہ نقد ترغیبات کی مخالفت کی ہے، ان پٹ کی لاگت میں کمی زیادہ حقیقی اور قابل عمل مطالبہ ہے جبکہ نقد ترغیبات غیرمنصفانہ مسابقت اور بدعنوان عناصر کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں، اس لیے انڈسٹری ایک بارپھرمطالبہ کرتی ہے کہ ایکسپورٹرز کی ان پٹ لاگت میں کمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے ایس آر او491 میں اناملیز کی نشاندہی کرتے ہوئے ترامیم تجویز کیں کہ ایس آراو میں غیررجسٹرڈ یا رجسٹرڈ پر مزید ٹیکس کے ابہام کے خاتمے کے لیے معاملے کو واضح کیا جائے۔
ایس آراو سے ''تیارکپٹرے کی سپلائی کے علاوہ''کے الفاظ ختم کیے جائیں کیونکہ پوری مینوفیکچرنگ چین کے لیے زیروریٹنگ پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آراو میں 5 زیروریٹڈ سیکٹر کے علاوہ سپلائی پر17 فیصد ٹیکس کے حوالے سے ''رجسٹرڈ'' لفظ شامل کیا جائے، 100زیروریٹڈ اشیا کی فہرست اگرچہ تاحال موصول نہیں ہوئی لیکن ٹیکسٹائل کے بنیادی خام مال کاسٹک سوڈا فلیکس اور میز اسٹارچ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 5 زیرو ریٹڈ سیکٹرز میں استعمال ہونے والے ضروری اسپیئر پارٹس پر سیلزٹیکس کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے اور انہیں بھی زیروریٹ ہونا چاہیے، کیپٹل انویسٹمنٹ اور5 برآمدی شعبوں کی درآمدکردہ مشینری کی درآمد پر17 فیصد سیلزٹیکس عائد ہے لہٰذا تجویز ہے ان پربھی نوپیمنٹ اورنوریفنڈسسٹم کے تحت سیلزٹیکس نہیں ہونا چاہیے، ایس آر اور میں نیوکنڈیشن(xiii) میں 5 برآمدی شعبوں کی درآمد کے الفاظ سپلائی کے لفظ کے ساتھ شامل کیے جا سکتے ہیں۔