مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 025 فیصد کا اضافہ
ٹماٹر 21.7 فیصد مہنگا ہو کر ملک میں اوسطاً 85.15 اور لہسن251 روپے کلو دستیاب
افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.25 فیصد اور سال بہ سال 2.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں 16اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 21.70 فیصد کا ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 69.97 روپے سے بڑھ کر85.15 روپے فی کلو گرام ہوگئی جبکہ لہسن کی قیمت 6.19 فیصد کے اضافے سے 251.41 روپے فی کلوگرام، انڈوں کی 4.42فیصد بڑھ کر91.91 روپے فی درجن، چینی کی 2.46فیصد بڑھ کر68.84 روپے فی کلوگرام، آلو کی 2.37 فیصد بڑھ کر 37.51 روپے فی کلو گرام، دال چنا کی 2.10 فیصد کے اضافے سے156.71 روپے فی کلو گرام اور دال ماش کی 0.93فیصد بلند ہو کر 274.78 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ سادہ ڈبل روٹی0.73 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول0.50 فیصد، گندم0.36 فیصد، نہانے کا صابن0.33 فیصد، دہی0.32 فیصد، گڑ0.17 فیصد، سرخ مرچ پسی ہوئی0.10 فیصد، آٹا0.10 فیصد اور بکرے کا گوشت 0.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔
بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 7 اشیا بشمول مرغی، کیلے، پیاز، ایل پی جی، دال مسور، دال مونگ اور ویجیٹیبل گھی (کھلا/ تھیلی) کی قیمتوں میں کمی اور 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔