فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا فضیلہ قاضی

بچوں کی وجہ سے شوبز سے کنارا کشی اختیار کی ،بچے بڑے ہونے پرواپس آگئی ہوں، اداکارہ

بچوں کی وجہ سے شوبز سے کنارا کشی اختیار کی ،بچے بڑے ہونے پرواپس آگئی ہوں۔ فوٹو: فائل

نامور اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا، البتہ ندیم بیگ او ر وحید مراد میرے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ محمود اسلم نے اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ محمود اسلم کے علاوہ طلعت علی ،شکیل ، قوی خان اور خاص طو رپر معین اختر مرحوم سے بڑی رہنمائی ملی اور آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے سینئر اداکار ساتھیوں کا بھرپور تعاون اور رہنمائی شامل ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک وقت میں جب بچے چھوٹے تو شوبز سے عارضی کنارا کشی اختیار کر لی تھی اور اب وہ بڑے ہو گئے ہیں تو میں نے بھی شوبز میں واپسی کر لی ہے ۔

 
Load Next Story