مردم شماری کے بغیرنئی حلقہ بندیاں کرنا آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہوگاالطاف حسین

اپنے بنیادی جمہوری حق کے لئے سوچنا اوراس کے لئے جدوجہدکرنا کراچی کے عوام پر واجب ہوچکا ہے، الطاف حسین


ویب ڈیسک November 30, 2012
اپنے بنیادی جمہوری حق کے لئے سوچنا اوراس کے لئے جدوجہدکرنا کراچی کے عوام پر واجب ہوچکا ہے، الطاف حسین

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہےکہ مردم شماری مکمل کرکے پورے ملک میں نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرائی جائیں ۔یہ عوام کا جمہوری حق ہے کہ وہ کسی بھی حلقہ میں کس جماعت کو اپنا مینڈیٹ دیتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطا ف حسین کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بغیرنئی حلقہ بندیاں کرنا آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہوگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف زرداری، وفاق پاکستان، حکومت،چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری معالے کافوری نوٹس لیں۔

الطا ف حسین نے کہا کہ کراچی کے عوام میں پہلے ہی بہت احساس محرومی پایا جاتاہے، انہوں نے کراچی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہے کسی بھی رنگ، نسل، زبان، قومیت ، برادری ، فقہ، مسلک یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں اپنے بنیادی جمہوری حق کے لئے سوچنا اوراس کے لئے جدوجہدکرنا آپ پر واجب ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں