دہشتگردوں کی جانب سے کنکریٹ بلاکس میں بم نصب کئے جانے کی اطلاعات ہیںحکومت پنجاب

کنکریٹ بلاک میں نصب شدہ آئی ای ڈی ڈیوائس کو موبائل فون کے ذریعے ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک November 30, 2012
کنکریٹ بلاک میں نصب شدہ آئی ای ڈی ڈیوائس کو موبائل فون کے ذریعے ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

دہشت گردوں کی طرف سے کنکریٹ بموں کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے جن کا ٹارگٹ فوجی قافلے اور پٹرولنگ پولیس ہوسکتی ہے۔

حکومت پنجاب کے مراسلےمیں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے کنکریٹ بلاکس میں بم نصب کیے جانے کی اطلاعات ہیں جنہیں تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے، کنکریٹ بلاک میں نصب شدہ آئی ای ڈی ڈیوائس کو موبائل فون کے ذریعے ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کنکریٹ بلاکس بنانے والی فیکٹریوں کے معائنے اور دہشت گرد گروپس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، مراسلے میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران آئی ای ڈی جیمرز کےاستعمال کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 21 نومبر کو اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب دو دھماکے ہوئے تھے جس میں سے ایک دھماکا بلاک میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں