ڈریوڈ سے ہوٹل میں ہمسائے پریشان رہتے تھے سابق کرکٹر کا انکشاف
میں میچ سے قبل بھی اپنا بیٹ ہوٹل کمرے میں رکھتا تھا اور جب مجھے موقع ملتا میں پریکٹس شروع کردیتا، ڈریوڈ
بھارتی ' اے ' ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے ایک ٹی وی شومیں انکشاف کیا ہے کہ اپنے پلیئنگ کیریئر کے دوران ہوٹل میں قیام کے دوران اکثر میرے پڑوسی میری انتظامیہ سے شور کرنے کی شکایت کرتے تھے۔
عمومی طور پر ڈریوڈ کو ان کے اچھے برتاؤ کی وجہ سے کرکٹ حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے اس بیٹسمین نے یہ عجیب انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا، ڈریوڈ نے بتایا کہ میں میچ سے قبل بھی اپنا بیٹ ہوٹل کمرے میں رکھتا تھا اور جب مجھے موقع ملتا میں پریکٹس شروع کردیتا جس سے ہونیو الے شور سے اکثر میرے پڑوسیوں کو شکایت رہتی تھی، وہ کہتے تھے کہ آپ ہمارے برابر میں ہونے والے اس شور کو بند کراسکتے ہیں۔