پاؤلو لورینزی پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے عمررسیدہ پلیئر بن گئے

لورینزی نے فائنل میں جورجیا کے نکولوز باسلیشوی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے مات دی


AFP July 24, 2016
لورینزی نے فائنل میں جورجیا کے نکولوز باسلیشوی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے مات دی۔ فوٹو: فائل

لاہور: اٹلی کے پاؤلو لورینزی پہلا اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتنے والے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

انھوں نے ہفتے کو آسٹرین ٹینس ایونٹ کے فائنل میں جورجیا کے نکولوز باسلیشوی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے مات دی، ان کی عمر سردست 34 برس 7 ماہ ہے، اس طرح انھوں نے وکٹر ایسٹریلا برگوس کا ریکارڈ توڑدیا، جنھوں نے گذشتہ برس فروری میں 34 برس 6 ماہ کی عمر میں اپنا اولین ٹائٹل جیتا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں