ورلڈ اسنوکر ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
ابتدائی دو میچزمیں ملکی نمبرون ٹیم مصر اور اردن کو زیر کرنے میں کامیاب، بلال کی فتح
ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان 1 ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں مصر3 کو شکست دینے کے بعد اردن کو بھی باآسانی مات دیدی۔
مصر کے شہر شہرام الشیخ میں جاری چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے گروپ سی میں شامل بابر مسیح اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان1نے میزبان مصر 3 کو کسی دقت کے بغیر 5-0 سے شکست دیدی، گروپ میں سیڈ2 پاکستانی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں بھی اردن کوباآسانی5-0 سے زیر کرکے کامیابی پائی۔
قبل ازیں اسے اپنے پہلے میچ میں مصر16 کے خلاف بھی5-0 سے فتح نصیب ہوئی تھی، پاکستان1 اپنے چوتھے میچ میں اتوار کو گروپ کی ٹاپ سیڈ قطر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، ایونٹ کے گروپ بی میںسہیل شہزاد اور محمد بلال پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈپاکستان 2 کو اپنے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت 8 نے یہ مقابلہ4-1 سے جیتا، قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ اتوار کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی، قبل ازیں پاکستان 2نے اپنے پہلے میچ میںمیزبان مصر15 کو5-0سے قابو کرنے کے بعد مصر2 کو4-1 سے ہرایا تھا۔
دوسری طرف انفرادی ایونٹ میں گروپ ڈی کے سیکنڈ سیڈ اور قومی نمبر2 سہیل شہزاد نے اپنے دوسرے میچ میںگروپ کے تھرڈ سیڈ میزبان کیوئسٹ کریم عبدالمیعد کو سخت مقابلے کے بعد4-3 سے زیر کرلیا، سہیل شہزاد کو اپنے پہلے مقابلے میں موزمبیق کے محمد قریشی کے خلاف واک اوور ملا تھا، سابق قومی چیمپئن اور گروپ ایکس کے سیڈ2 محمد بلال نے اپنے دوسرے میچ میں گروپ کے ٹاپ سیڈمصری کھلاڑی اشرف الغریب کو بغیر مزاحمت4-0 سے ٹھکانے لگا دیا، محمد بلال کو ابتدائی میچ میں ویلز کے ڈیزی مورگن نے4-2 سے قابو کیا تھا۔