وسیم اختر رؤف صدیقی ودیگر 3 افراد پر تشدد کا خدشہ ہے ایمنسٹی

اہل خانہ سے محدودملاقات کرائی جارہی ہے،دوران حراست تشدد کے واقعات پرتشویش ہے

اہل خانہ سے محدودملاقات کرائی جارہی ہے،دوران حراست تشدد کے واقعات پرتشویش ہے۔ فوٹو: فائل

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایم کیوایم کے نامزدمیئرکراچی وسیم اختراوررؤف صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے خدشہ ظاہرکیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں سمیت 5 سیاسی کارکنوں کو حراست کے دوران تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایاجاسکتاہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان وسیم اختر،رؤف صدیقی،طاہرغفاراورذیشان بشیرفاروقی سمیت5افرادکراچی میں پولیس کی حراست میں ہیں جوکہ ریاست کی سیکیورٹی فورسز پر تنقیدسمیت مختلف کرمنل چارجز کی بناپرعدالتی کارروائی کا انتظارکررہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حراست کے دوران ان سیاسی کارکنوں پرتشدداورنارواسلوک کے خدشے پرگہری تشویش ظاہرکی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو دہشت گردی کے مشتبہ افراد کومقامی اسپتال میں طبی امدادفراہم کرنے اور سیکیورٹی فورسز پر تنقیدکے الزام میں 19 جولائی کو گرفتارکیاگیاجبکہ19 جولائی کے دوسرے واقعے میں طاہرغفاراور ذیشان بشیرفاروقی کو پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔


رپورٹ میں کہاگیاہے کہ وسیم اختر،طاہرغفاراورذیشان فاروقی ملیرکوڈسٹرکٹ کی پولیس کے حوالہ کیاگیا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو گزشتہ12 ماہ سے متعدد معتبرالزامات موصول ہوئے ہیں کہ جن کو ملیرڈسٹرکٹ اور صوبہ سندھ کے شہرکراچی کے دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے نارواسلوک، ماورائے عدالت قتل اوردیگرخلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ زیرحراست پانچوں افراد کے اہل خانہ اور وکلانے یہ بھی شکایت کی ہے کہ انھیں گرفتاری کے بعد محدود ملاقات کا موقع دیا گیاہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ گزشتہ سال میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قانون نافذکرنے والی اتھارٹیز کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور دہشت گردی کے شبے میں بلاجواز گرفتاریاں ، جبری گمشدگیاں، تشدداورماورائے عدالت قتل کیے گئے جن میں ایم کیوایم کے ارکان کی بڑی تعدادہے،وسیم اختراور رؤف صدیقی دونوںذرائع ابلاغ اورسیاسی اجتماعات میں کراچی میں آپریشن کرنے والی پیراملٹری رینجرز کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں کہ رینجرز ،ایم کیوایم کے ارکان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

 
Load Next Story