سابق بھارتی وزیراعظم آئی کے گجرال چل بسے

آئی کے گجرال کوسینے میں شدید انفیکشن کے باعث 19 نومبرکو نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 30, 2012
آئی کے گجرال کوسینے میں شدید انفیکشن کے باعث 19 نومبرکو نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

سابق بھارتی وزیراعظم اندرکمارگجرال 92سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی کے گجرال کافی عرصے سے شدید علیل تھے، انہیں گردوں کا مرض لاحق تھا جس کی وجہ سے ان کا کئی بارڈائیلیسز بھی کیا گیا تھا۔
آئی کے گجرال کوسینے میں شدید انفیکشن کے باعث 19 نومبرکو نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے۔

آئی کے گجرال 4 دسمبر 1919 کو پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ، وہ اپریل 1997سے مارچ 1998 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |