لاہورہائیکورٹ اورضلعی عدلیہ کا ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ کا عطیہ

مرحوم ایدھی صاحب کامشن چلتا رہنا چاہیے، اس کیلیے سب کوآگے آناہوگا، سعد ایدھی


Numainda Express July 24, 2016
مرحوم ایدھی صاحب کامشن چلتا رہنا چاہیے، اس کیلیے سب کوآگے آناہوگا، سعد ایدھی:فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ایک تقریب میں عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی کو عدالت عالیہ اور پنجاب بھرکی ضلعی عدلیہ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ20 ہزار روپے کاچیک دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ساری قوم کوان کی تقلیدکرناچاہیے، ایدھی صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ایدھی فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کرنا ہے۔جج صاحبان اور ضلعی عدلیہ کے جوڈیشل افسران سے لے کر تمام اسٹاف، نائب قاصدومالی نے اپنی مرضی سے اس کارخیرمیں حصہ لیا۔

سعدایدھی کاکہنا تھا کہ مرحوم ایدھی صاحب کامشن چلتا رہنا چاہیے، اس کیلیے سب کوآگے آناہوگا۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔