کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 بجے سے بند رہیں گے

سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قمیت میں کمی کے فیصلے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن آئے روزاسٹیشنزبندکردیتی ہے

آج رات 12 بجےسے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کل رات 12 بجےدوبارہ کھلیں گے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹوں کےلئے بند رہیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آج رات 12 بجےسے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کل رات 12 بجےدوبارہ کھلیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی این جی کی قیمت میں 30روپے فی کلوکمی کا جو فیصلہ دیاتھا اس کے بعد سے سی این جی ایسوسی ایشن آئے روز اسٹیشنز بند کردیتی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں گیس کی قیمت سے متعلق اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کو قابل عمل فارمولا تیاررکرنے کا حکم بھی دیا تھا اورگزشتہ روز اس سلسلے میں اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جس کے بعد قیمت سے متعلق طے پانے والا فارمولا وزارت پیٹرولیم کو بھجوادیا گیا تاہم سی این جی ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ گیس کی قیمت میں کمی کے ساتھ ٹیکس کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔
Load Next Story