حکومت اوراس کے اتحادیوں نے ملک کے اربوں روپے لوٹےشہبازشریف

گزشتہ دورحکومت میں یہی ریپڈ بس منصوبہ کاغذوں میں کئی سوارب روپے کا تھا،شہبازشریف


ویب ڈیسک November 30, 2012
گزشتہ دورحکومت میں یہی ریپڈ بس منصوبہ کاغذوں میں کئی سوارب روپے کا تھا،شہبازشریف ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ حکومت اوراس کے اتحادیوں نے ساڑھے چارسال کے دوران ملک کے اربوں روپے لوٹے۔

راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں بس ریپڈ منصوبہ صرف 11ماہ کی مدت میں تعمیرکیا جارہا ہے، دورہ ترکی کے دوران میں نے اس منصوبے پرترک حکومت سے درخواست کی تھی جس کے لئے میں ان کی معاونت کا شکرگزارہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں یہ منصوبہ ڈھائی سال کے دوران مکمل کیا لیکن ہم یہ منصوبہ صرف 11ماہ کی قلیل مدت میں پوراکررہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں یہی ریپڈ بس منصوبہ کاغذوں میں کئی سوارب روپے کا تھا لیکن ہم یہ منصوبہ صرف 30ارب روپے میں مکمل کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حکومت اوراس کی اتحادیوں کی لوٹ مارکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہرمنصوبے پراربوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرآئندہ عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کوحکومت بنانے کا موقع دیا تو لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لے کرآئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |