ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر سے تفتیش کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم

تحقیقاتی کمیٹی وسیم اختر کیخلاف ضلع ملیر کے تھانوں میں درج 6 مقدمات سے متعلق تفتیش کرے گی۔


ویب ڈیسک July 24, 2016
تحقیقاتی کمیٹی وسیم اختر کیخلاف ضلع ملیر کے تھانوں میں درج 6 مقدمات سے متعلق تفتیش کرے گی۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر سے تفتیش کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جو ان سے مختلف تھانوں میں درج 6 مقدمات سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں درج 6 مقدمات کی تحقیقات کے لئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر، ڈی ایس پی ایئرپورٹ افتخار لودھی اور دوسرے افسران شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

ڈی ایس پی افتخار لودھی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما کے خلاف درج مقدمات کی تعداد کم زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ کئی مقدمات میں وسیم اختر نے ضمانت لے رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے سول لائن تھانے میں بھی وسیم اختر کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے تاہم تاہم اس حوالے سے تمام ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں