آزاد کشمیر انتخابات نے ثابت کردیا کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہے خواجہ آصف

مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک July 24, 2016
مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، خواجہ آصف : فوٹو : فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت مضبوط معاشی پالیسیوں کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم کررہی ہے آزاد کشمیر انتخابی نتائج نے بھی ثابت کردیا کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہے۔

سیالکوٹ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ٹرمینل کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ حکومت مضبوط معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور انہیں مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام بھی حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہے کیونکہ اب پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور روز بروز معاشی ترقی بہتر سے بہترین ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لے کر ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھے گی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف جلد ہی لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |