فضا سے گرنے والا لوہے کا ملبہ حتف فائیو غوری میزائل کی موٹر کا حصہ تھاآئی ایس پی آر

بدھ کے روز دادو میں انتہائی زوردار آوازسے لوہے کا ملبہ فضا سے نیچے گرا تھا۔

بدھ کے روز دادو میں انتہا ئی زوردار آوازسے لوہے کا ملبہ فضا سے نیچے گرا تھا۔. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دادو میں فضا سے گرنے والا لوہے کا ملبہ حتف فائیو غوری میزائل کی موٹر کا حصہ تھا۔


آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دادو میں گرنے والالوہے کا ملبہ حتف فائیو غوری میزائل کی موٹر کا حصہ تھا جس سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور اس سے کسی بھی قسم کے نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز دادو میں انتہائی زوردار آوازسے لوہے کا ملبہ فضا سے نیچے گرا تھا۔ پولیس اس ملبے کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی جبکہ فوجی جوانوں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس ملبے کا معائنہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملبے کا وزن 180 کلو گرام تھا۔
Load Next Story