بھارت کا چین کے 3 صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
چین کے صحافیوں کو حساس اداروں کے تحفظات کے باعث ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا، بھارتی میڈیا
بھارت نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے لئے کام کرنے والے 3 صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے لیے کام کرنے والے 3 صحافیوں کے ویزوں کے معیاد میں توسیع سے انکارکرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں صحافیوں کو حساس اداروں کے تحفظات کے باعث ملک بدر کیا جا رہا ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح شواہد پیش نہیں کئے گئے ۔
بھارت کی جانب سے جن 3 صحافیوں کو 31 جولائی تک ملک چھوڑنے کا حکم گیا ہے ان میں سے ایک صحافی گزشتہ 7 برس سے بھارت میں قیام پزیر ہیں۔