مسلم لیگ ن نے راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کردیا
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے راجا فاروق حیدر خان کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدرآزاد کشمیرفاروق حیدر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے راجا فاروق حیدر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کرلیا ہے تاہم اس کی حتمی توثیق پارٹی کے صدر وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کا اجلاس سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے بدترین شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے چوہدری عبدالمجید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پرچوہدری عبدالمجید نے کہا کہ اگراراکین سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں شکست کی ذمہ داری میری ہے تو میں پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔