چوہدری نثارنے آرمی چیف کے بینرز لگوائے کیونکہ وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لطیف کھوسہ

پنجاب میں دودھ کی ندیاں نہیں بہہ رہیں بلکہ وہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، رہنما پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک July 24, 2016
پنجاب میں دودھ کی ندیاں نہیں بہہ رہیں بلکہ وہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، رہنما پیپلزپارٹی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے بینرز چوہدری نثار نے لگوائے کیوں کہ وہ بینرز لگوا کر خود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں دودھ کی ندیاں نہیں بہہ رہیں بلکہ وہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، وزیرقانون پنجاب پر22 قتل کا الزام ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب میں رینجرز آپریشن کیوں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر قائم ہیں جب کہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات پر حکومت آمادہ نہ ہوئی تو پارلیمان میں بل لے کر آئیں گے، ٹی اوآرکمیٹی میں حکومت کا موقف تھا کہ وزیراعظم کا نام نہیں آنا چاہیے۔

کراچی میں رینجرز اختیارات پر بات کرت ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فرض سے بخوبی واقف ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت سے آج یہ مسئلہ حل ہوجائے گا جب کہ کراچی کے امن میں رینجرز اور پولیس دونوں کا کردار ہے اور آئین کے تحت وزیراعلیٰ سندھ پولیس کی مدد کے لیے رینجرز کو بلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے ملک بھر میں لگے بینرز پر بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ بینرزچوہدری نثارعلی خان نے لگوائے کیوں کہ وہ بینرز لگوا کرخود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں ہوئے جب کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کی خدمت شامل نہیں بلکہ ان کی ترجیحات میں صرف اپنی جائیداد بڑھانا ہے، قوم دھرتی ماں کو لوٹنےوالوں کا حساب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |