ووکس کا مصباح کو خطرناک باؤنسر پاکستانی کپتان زخمی ہونے سے بچ گئے

ووکس کا باؤنسر مصباح کے گلوز کے بعد ہیلمٹ کے گرل سے لگا جس سے پلاسٹک کی حفاظتی پٹی ٹوٹ گئی۔

ووکس کا باؤنسر مصباح کے گلوز کے بعد ہیلمٹ کے گرل سے لگا جس سے پلاسٹک کی حفاظتی پٹی ٹوٹ گئی۔ فوٹو: فائل

کرس ووکس کے خطرناک باؤنسر پر مصباح الحق زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔


مہمان کپتان 21پر بیٹنگ کررہے تھے کہ پیسر کی ایک اٹھتی ہوئی گیندگلووز کے بعد ہیلمٹ کی گرل سے جاٹکرائی، گردن کے گرد پلاسٹک کی حفاظتی پٹی ٹوٹ کر دورجاگری، تاہم مصباح الحق محفوظ رہے اور بعد ازاں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، ووکس کا ہی ایک باؤنسر وہاب ریاض کی کہنی پر بھی لگا جس پرطبی امداد کیلیے فزیو شان ہیزکو گراؤنڈ میں بلانا پڑا۔

 
Load Next Story