ایران کا نان پٹرولیم برآمدات کاہدف200ارب ڈالرمقرر
رواں سال کے اختتام تک غیر پٹرولیم برآمدات کا ہدف 50 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے
ایران نے اپنی غیرپٹرولیم برآمدات کو دو سو ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔
ایران کی توانائی اور صنعتوں کی برآمدات کی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حمید رضا صالحی نے ارنا سے بات چیت میں ایران کی برآمدات میں اضافے کے لیے ہم آہنگ اورموثر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اداروں کی مدد و حمایت سے2025 تک غیر پٹرولیم برآمدات کو 200 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا ممکن ہے۔
انہوں نے20 سالہ وژن اور2025 تک غیرپٹرولیم برآمدات کے 200 ارب ڈالر سالانہ کے ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون ساز اداروں کے مناسب اقدامات اور برآمدی شعبے اور اداروں کو مضبوط بنا کر اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک غیر پٹرولیم برآمدات کا ہدف 50 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
حمید رضا صالحی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی مثبت فضا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جب مختلف ملکوں کے ساتھ سیاسی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینکنگ کی مشکلات کم ہوں گی خاص طور پر ایران سے باہر رقم کے لین دین میں آسانی پیدا ہو گی۔