عوام کی خدمت کے لئے تیار ہوں ممکنہ وزیراعلی سندھ

مراد علی شاہ سندھ کابینہ میں اس وقت وزیرخزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


ویب ڈیسک July 25, 2016
مراد علی شاہ سندھ کابینہ میں اس وقت وزیرخزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے کا نیا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے تیار ہوں اور پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منظور ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق دبئی سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اہم اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے ہونے ہیں تاہم دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور رینجرز اختیارات سے متعلق سمری پر موجودہ وزیراعلی ہی دستخظ کریں گے۔

وزیرخزانہ مراد علی شاہ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں صوبے کا نیا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی وہ منظور ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹانے اور رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

سید مراد علی شاہ 8 نومبر 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1986 میں انہوں ے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی جس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے وہ امریکا چلے گئے جہاں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامک سسٹم اور سول اسٹرکچر انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ سید مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ سندھ کے معروف سیاستدان تھے جو بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت (1993 سے 1996) میں سندھ کے وزیراعلی رہے۔

مراد علی شاہ نے اپنے شعبے میں کئی پرائیوٹ ملازمتوں کے بعد پہلی مرتبہ 2002 میں انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد 2008 میں جامشور سے صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وزیرخزانہ کا منصب سنبھالا۔ 2013 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہیں دوہری شہریت ترک کرنا پڑی اور ایک مرتبہ پھر وہ اپنی نشست پر کامیاب ہوکر سندھ کابینہ میں وزیرخزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں