عوام کی خدمت ایمانداری سے کی وہی فیصلہ کریں میرا دورکیسا رہا قائم علی شاہ
مجھے مستقبل میں کیا کرنا ہے اس حوالے سے بھی پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرے گی، قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کی خدمت ایمانداری سے کی اور ان کے دور کے بارے میں عوام ہی فیصلہ کریں۔
کراچی ایئرپورت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دبئی میں پارٹی قیادت سے ملکی حالات خصوصاً سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ باہمی مشاورت سے صوبے کی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی طورپر یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ سندھ کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹانے اور رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں عوام کی خدمت پوری ایمانداری کے ساتھ کی اوراس کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے کہ میرا دور کیسا رہا۔ میرے مستقبل کے حوالے سے بھی پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرے گی کہ مجھے کیا کرنا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عوام کی خدمت کے لئے تیار ہوں، ممکنہ وزیراعلی سندھ
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے قائم علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ مراد علی شاہ کو نیا وزیر اعلیی سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔