وزیراعظم کا افغان صدر کو فون دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک July 25, 2016
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم نوازشریف فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور کابل دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں جب کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایک ہیں، دونوں ممالک نے دہشت گردی کے متعدد حملوں کا سامنا ہے، مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں