پوپ بینیڈ کٹ کھولنے کو ہیں اپنا ٹوئٹر اکائونٹ
وہ جلد اپنے معتقدین سے آن لائن رابطہ شروع کردیں گے۔
انٹرنیٹ کے بطن سے وجود پانے والا موجودہ آن لائن سوشل میڈیا نیٹ ورک کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
دنیا کو ایک لمحے میں اپنی گرفت میں لینے والے سوشل میڈیا کا ایک اہم رکن ''ٹوئٹر''(Twitter)ہے، جس کی افادیت کے پیش نظر عیسائیوں کے موجود ہ مذہبی پیشوا پوپ بینیڈکٹ بھی ٹوئٹر پر اپنا ذاتی اکائوئنٹ کھولنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ویٹی کن سٹی کے ترجمان کے مطابق پوپ بینیڈ کٹ رواں برس کے آخر میں اپنے معتقدین اور چاہنے والوں سے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے باقاعدہ رابطہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کیتھولک چرچ کے 85سالہ پوپ بینیڈکٹ نے گذشتہ سال پہلی مرتبہ اپنے چاہنے والوں کو دعائیہ ٹوئٹ لکھا تھا، جس کے لیے انہوں نے پہلی مرتبہ آئی پیڈ(iPad)کا استعمال کیا تھا۔ تاہم مذکورہ ٹوئٹ انہوں نے ویٹی کن کی سرکاری ویب سائٹ کے اکائوئنٹ سے کیا تھا۔
آن لائن سوشل میڈیا نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے پیغاموں کی تعداد کے لحاظ سے صف اول کی دس شخصیات میں سے نو کا تعلق شو بز سے ہے، جن میں پہلے نمبر پر گلوکارہ لیڈی گاگا (30 ملین ) ہیں۔ اس فہرست میں صرف ایک سیاست داں باراک اوباما (20.5ملین ) چھٹے نمبر پر فائز ہیں۔ دیکھنا یہ کہ دنیا میں کیتھولک چرچ سے وابستہ ایک بلین افراد پوپ بینیڈکٹ سے ٹوئٹر پر کتنی تعداد میں رابطہ استوار کرتے ہیں۔